سرطان کا عالمی دن آج منایا جائے گا

Published on February 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 848)      No Comments

\"2\"
فیصل آباد ۔۔۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سرطان کے خلاف شعور بیدار کرنے کا عالمی دن (آج )منگل کو منایا جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت ، حکومت پاکستان، محکمہ صحت حکومت پنجاب ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، کینسر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ، کونسل آف ہربل فزیشنز اور بعض دیگر طبی اداروں کے اشتراک سے آج صوبائی دارالحکومت سمیت ڈویژنل ، ضلعی ہیڈ کوارٹر پر خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز، مذاکروں و دیگر تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس سے کینسر کے ماہرین طب خطاب کریں گے۔ مذکورہ دن اقوام متحدہ کے چارٹرآف پیرس کے مطابق ہر سال 4 فروری کو دنیا بھر کے رکن ممالک میں ورلڈ کینسر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ دنیا میں ہر سال 75 لاکھ افراد کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ منٹ میں ایک ، ہر گھنٹے میں 12 اور ہر چوبیس گھنٹے میں288 افراد کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کینسر کے مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی سالانہ تعداد ایک لاکھ 5 ہزار سے بھی زائد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بروقت تشخیص ،موثر علاج ، روزانہ ورزش ، اچھی غذا کے استعمال سے کینسرسے متعلقہ 40 فیصد بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کینسر ڈے کے موقع پر آج مختلف تقریبات کے دوران طبی ماہرین عوام الناس کو کینسر کی مختلف اقسام ، ابتدائی علامات ، وجوہات ، علاج معالجہ ، حفاظتی تدابیر اور دیگر متعلقہ امور سے بھی آگاہ کریں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes