بیجنگ ۔۔۔ چین کے ایک مقامی ہسپتال میں دنیا کی ایک انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جبکہ دلہن کومہ میں تھی ۔ متوقع دلہن کچھ عرصہ قبل کومے میں چلی گئی جبکہ اس کے منگیتر نے کئی ماہ تک کومے سے نکلنے کا انتظار کیا مگر ڈاکٹروں نے لڑکی کے کومے سے باہر نکلنے کے امکانات کو رد کر دیا جس پر اسکے منگیتر نے ہسپتال کے بیڈ کو سجایا اور شادی کی رسم ادا کی ۔یہ دنیا کی انوکھی شادی ہے جس میں دلہن کو مے میں تھی اور اسکا دولہا رسم ادا کرتے ہوئے زارو قطار رو رہا تھا ۔