تائیوان چینی طلباء کو ہراسا ں کرنا بند کر دے:چین کا انتباہ

Published on September 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

تائپے(یواین پی )چین نے تائیوان کو خبردار کیا ہے کہ وہ تائیوان میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو ہراسا ں نہ کریں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی حکومت کا کہنا ہے کہ تائیوان طلباء پر جاسوی کا شعبہ ظاہر کر کے انہیں ہراساں کر رہا ہے اور انہیں رقم،محبت اور دوستی کا لالچ دے کر ان سے خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔تائیوانی خفیہ اداروں کو اس قسم کی حرکیتں فوری طور پر بند کر دینی چاہیں، یہ بات چینیتائیوانی امور دفتر کے ترجمان فینگ شن نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک پروگرام میں ایک چینی طالب علم نے بتایا کہ اسے تائیوانی جاسوس رقم،محبت اور دوستی کا لالچ دے کر خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy