روہی ایکسپریکس خانپو ر جنکشن سے راولپنڈی اوربہاولپور ایکسپریکس سمہ سٹہ جنکشن سے سیالکوٹ کیلئے گاڑیوں کی بحالی کا مطالبہ

Published on September 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 777)      No Comments

جہانیاں (یو این پی )روہی ایکپریس یہ گاڑی خانپور ریلوے اسٹیشن سے بہاولپور، لودھراں ،دنیاپور، جہانیاں، خانیوال ،عبدالحکیم،شورکوٹ ،جھنگ شاہ جیونہ، سرگودھا ،سلاں والی ،شاہین آباد، منڈی بہاؤالدین ،ملکوال ،ڈنگہ، لالہ موسی ،جہلم ،گجرخان ،ینا مندرا چکلالہ راولپنڈی جاتی تھی یہ گاڑی درجہ دوئم کی تھی اس کا کرایہ دیگر ریل گاڑیوں اور بسوں سے انتہائی کم تھا لوگ اس پر زیادہ سے زیادہ سوار ہوتے تھے یہ گاڑی خان پور جنکشن سے12:15بجے دوپہر کو راولپنڈی کے لیے براستہ فیروزہ لیاقت پور چنی گوٹھ ڈیرہ نواب صاحب مبارکپور سمہ سٹہ جنکشن روانہ ہوتی یہ گاڑی 9 سے10 ڈبوں پر مشتمل ہوتی تھی اور پہلے سے بھی زیادہ روپیہ کما کر پاکستان ریلوے کو دینے لگی لوگوں کی بہت بڑی تعداد اس آسان اور سستی سفر سے مستفید ہوتی تھی خانپور سے لے کر راولپنڈی تک کے روٹ کے تمام ریلوے اسٹیشن پر بے پناہ رونق اور مسافروں کی بھیڑ ہوتی تھی یہ گاڑی 2003 سے 2010 تک پی آراے سی ایس کے زیر انتظام رہی اور پھر 2012 میں اس گاڑی کو معطل کردیا گیا جو کہ تاحال معطل ہے کئی بار ارباب اختیار کی توجہ اس طرف دلائی گئی لیکن ن لیگ کے پانچ سالہ دور میں بھی یہ گاڑی بحال نہ ہوئی اس گاڑی کوبحال کرکے دوبارہ خان پور جنکشن سے راولپنڈی چلایا جائے جبکہ بہاولپور ایکسپریکس سمہ سٹہ جنکشن جنکشن سے سیالکوٹ براستہ بہاولپور، لودھراں ،دنیاپور ،جہانیاں، خانیوال ،شورکوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،گوجرہ ،فیصل آباد، علی پور چٹھہ، وزیر آباد، سیالکوٹ جاتی تھی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد صاحب سے اپیل ہے کہ آپ نے عوام کے لئے بہت خدمات سرانجام دی ہیں استدعا ہے کہ ان گاڑیوں کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا فرمائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes