ایشیاء کپ: افغانستان کے ہاتھوں شکست، سری لنکا ایونٹ سے باہر

Published on September 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

ابوظہبی: (یواین پی) ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا تاہم سری لنکا کی ٹیم 41 اعشاریہ 2 اوورز میں 158 رنز ہی سکور کر سکی۔بنگلہ دیش کے بعد افغانستان سے شکست کھانے کے بعد پانچ مرتبہ کی چیمپئن ٹیم سری لنکا ایشیا کپ سے باہر ہوگئی۔  دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو افغان اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، پہلی وکٹ پر 57رنز کی شراکت قائم کی اور حریف ٹیم کو ایک اچھا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹیم کی جانب سے رحمت شاہ 72، ہشمت اللہ شاہیدی 37، احسان اللہ 45 اور محمد شہزاد 34رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افغانستان کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ تھیسا را پریرا 5، اکیلا دننجایا 2، ملنگا، چمیرا اور جے سوریا ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔جواب میں سری لنکن ٹیم کا آغاز مایوس کن تھا۔ سری لنکا نے پہلے ہی اوور میں اپنی پہلی وکٹ گنوادی۔ دوسری وکٹ کے لیے تھرنگا اور ڈی سلوا کے درمیان 54تھرنگا 36، ڈی سلوا 23، میتھیوز 22 اور تھیسارا پریرا 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پوری سری لنکن ٹیم 158 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 91 رنز سے شکست ہوئی۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، گلبدین نائب، اور محمد نبی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم سری لنکا کی وقتاً فوقتاً وکٹیں گرتی رہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题