بھارت: نوبیاہتا جوڑے کیلئے ‘5 لیٹر پیٹرول’ کا تحفہ

Published on September 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) تحفہ قبول کرتے وقت دلہا دلہن کے چہروں پر آنے والی مسکراہٹ دیکھنے کے لائق تھی۔
شادی کے موقع پر دلہا دلہن کے دوست احباب انہیں تحفے تحائف سے نوازتے ہی ہیں، لیکن اگر کسی کو زندگی کے اس یادگار دن پر پیٹرول کا تحفہ ملے تو یقیناً اس کے تاثرات دیکھنے والے ہوں گے۔انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت ریاست تامل ناڈو میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں بھی دلہا کے دوست نئے جوڑے کے لیے 5 لیٹر پیٹرول کا کین اٹھا لائے اور تحفہ قبول کرتے وقت دلہا دلہن کے چہروں پر آنے والی مسکراہٹ دیکھنے کے لائق تھی۔واضح رہے کہ تامل ناڈو میں بھارت کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمتیں سب سے زائد ہیں، جہاں پیٹرول 85.15 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ دلہے کے دوست کے مطابق بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ہی انہوں نے شادی میں اپنے دوست کو پیٹرول کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme