کراچی کا ایک اور شہری کانگو وائرس کا شکار

Published on September 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments

کراچی (یواین پی) کراچی میں ایک اور شہری کانگو وائرس کا شکار ہوگیا، رواں برس کانگو وائرس سے 10 اموات ہوچکی ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد دستانے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں۔بڑی عید کے بعد سے کراچی میں تشویشناک حد تک کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوچکا ہے۔ جناح ہسپتال میں ایک اور مریض لایا گیا جس میں کانگو وائرس کی تشخیص کی گئی تھی۔ چمڑے کی فیکٹری کے مالک 45 سالہ محمد افضال میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد دستانے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں۔ رواں برس کراچی میں کانگو وائرس 10 لوگوں کی جان لے چکا ہے جن میں سے 7 کا تعلق کراچی اور تین کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ 

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog