ایشیاء کپ، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

Published on September 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

ابوظہبی (یواین پی ) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلےمیں پاکستان نے افغانستان کو وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ آل راؤنڈر شعیب ملک نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 51 رنز بنا کر جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو ،احسان اللہ 9 رنز جبکہ جارح مزاج کھلاڑی محمد شہزاد 20 رنز اور رحمت شاہ 36 رنز بنانے کے بعد محمد نواز کا شکار بنے ،کپتان اصغر افغان 67 رنز بنانے کے بعد ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کا پہلا شکار بنے محمد نبی 7 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کی گیند پر حسن علی کی کیچ دے بیٹھے،نجیب اللہ زردان 5 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے ،ہشمت اللہ شاہدی نے 97 جبکہ گلبدین نیب10 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے، پاکستان کی جانب سے محمدنواز نے 3 ، شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لئے 258 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر فخر زمان پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے مجیب الرحمن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے امام الحق 80 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہو گئے،بابر اعظم 66 رنز بنانے کے بعد راشد خان کی گیند پر محمد شہزاد کے ہاتھوں سٹمپ آ وٹ ہو ئے ،حارث سہیل 13 رنز بنانے کے بعد مجیب الرحمن کی گیند پر احسان اللہ کو کیچ تھما بیٹھے،کپتان سرفراز احمد کو 8 رنز بنانے کے بعد گلبدین نیب نے کلین بولڈ کر دیا ،آصف علی 7 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر آفتاب کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے جبکہ شعیب ملک نے ناقابل شکست 51 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 3،مجیب الرحمن نے 2 جبکہ گلبدین نیب نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ یاد رہے کہ افغانستان کی ٹیم نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کو 136 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دو روز قبل پاکستان کو بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ،پاکستان کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں،محمد نواز، حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے جبکہ محمد عامر، شاداب خان اور فہیم اشرف کو ڈراپ کیا گیاہے، دوسری جانب افغانستان کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے،سرفراز احمد کا کہناتھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر تے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes