کسی بھی قسم کا ایڈونچر ہوا تو جواب کے لیے تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

Published on September 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیرمناسب ہے، پاکستان ایٹمی قوت، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی قسم کا ایڈونچر ہوا تو جواب کے لیے تیار ہیں۔بھارتی آرمی چیف کے دھمکی آمیز رویے پر ترجمان پاک فوج کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دو دہایئوں سے پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنایا گیا، پاکستانی فوج نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ پاکستان کو پہلے پارٹ آف پرابلم کہا جاتا تھا اب پاکستان پارٹ آف سلیوشن ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو کرپشن چارجز کا سامنا ہے اور وہ کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے جنگ کی طرف رخ موڑ رہی ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر مناسب ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے۔ ہم جنگ کے لیے تیار ہے لیکن امن کے راستے کی طرف چلنا چاہتے ہیں۔ترجمان پاک فوج نے بھارت پر واضح کیا کہ کسی بھی قسم کا ایڈوینچر ہوا تو پاکستان جواب کے لیے تیار ہے۔ صبر کا امتحان لیا گیا تو قوم کو مایوس نہیں کریں گے، پاکستان ایٹمی قوت ہے۔ بھارت کوسمجھنا چاہیے امن کا راستہ اختیارکرنا چاہیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔ پاکستانی فوج پروفینشل فوج ہے، بھارت ٹیبل پر آئے، ہمیشہ بھارت مذاکرات سے بھاگا ہے۔ ہم انشااللہ امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت نے سرجیکل اسٹرایئک کا ڈھونگ رچایا تھا جس کا ثبوت وہ اپنی پارلیمنٹ میں بھی نہیں دے سکے، جھوٹ کا جواب کوئی نہیں ہوتا۔اس سے قبل بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستانی فوج سے بدلہ لیا جائے، ہم اپنی حکمت عملی آشکار نہیں کریں گے۔ عسکری کارروائی ہمیشہ سرپرائز ہوتی ہے، پاکستان کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ ہم پاکستانی فوج کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، پاکستان کو درد محسوس کرانا چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes