بھارتی آرمی چیف کو اپنے عہدے کے مطابق زبان استعمال کرنی چاہئے :فواد چوہدری

Published on September 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)بھارتی آرمی چیف کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم امن کی بات کرتےہیں، بھارتی آرمی چیف جنگ کی بات کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کون امن کی اور کون جنگ کی بات کررہا ہے، بھارتی آرمی چیف کو سمجھنا چاہیے کہ وہ بی جے پی کے سربراہ نہیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی نا مناسب ہے، بھارتی آرمی چیف سیاسی جماعت کے آلہ کار نہ بنیں، بھارتی آرمی چیف کوسیاسی آلہ کار کے طور پربیان دینے سے گریز کرنا چاہیے، ہم اب بھی امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں جنگ نہیں ہوسکتی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes