وزیراعظم عمران خان نے مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی منطوری دے دی

Published on September 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی منطوری دے دی جس کے مطابق کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے 12,12ارکان نمائندگی کریں گے جبکہ وزیردفاع پرویز خٹک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکی ملاقات ہوئی جس میں مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے قیام پرتبادلہ خیال کیا گیا اور پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں برابرکی نمائندگی دی گئی ہے جبکہ ملاقات میں نئی قانون سازی اور اسمبلی کے قوائد وضوابط پر بھی بات چیت ہوئی۔جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی منطوری دے دی ،کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے 12,12ارکان نمائندگی کریں گے اورکمیٹی کے ممبران میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان شامل ہوں گے جبکہ وزیردفاع پرویز خٹک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes