چین امریکی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا:چینی وزیر دفاع

Published on September 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

بیجنگ (یواین پی)چینی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ چین امریکی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا، چین اور امریکہ کے درمیان جو مسائل پیدا ہوئے ہیں اس کی ذمہ داری امریکہ کو قبول کرنی چاہیے۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان رین قوؤچھیانگ کا کہناتھا کہ امریکہ چین کے ساتھ فوجی تعلقات کو دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام کے لیے مثبت قوت بنائے، اصولی نوعیت کی بات ہے، تائیوان چین کا ایک حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ سمجھداری اور بالغ پن سے چین اور امریکہ کے فوجی تعلقات کو بہتر بنانے اور انہیں فروغ دینے کیلئے مکمل خلوص کے ساتھ حقیقی عملی اقدامات کرے۔تائیوان کا مسئلہ چین کے مرکزی مفادات سے تعلق رکھتا ہے۔امریکہ نے ایک چین کی پالیسی اور چین امریکہ کے مابین طے شدہ 3 مشترکہ اعلامیے کے متعلقہ اصولوں کو پامال کیا۔امریکہ نے چین کے اندرونی معاملے میں مداخلت کی اور چین کے اقتدار اعلی اور سلامتی کے مفادات کو سنگین دھچکا پہنچایا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes