سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا،گوادر میں آئل ریفائنری قائم کرنے سمیت مختلف معاملات پر گفتگو ہو گی

Published on September 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سعودی عرب کا اعلی سطحی وفدپاکستان پہنچ گیا ۔دورے کے دورا ن پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور گوادر میں آئل ریفائنری قائم کرنے سمیت معاملات طے کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے اعلی سطحی وفدکی پاکستان آمد کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بلوچستان میں سونے اور تانبے کے بیش قیمت ذخائر ریکوڈک میں سرمایہ کاری، ایل این جی گیس فیلڈ اور پاور پلانٹس میں تعاون کے طریقہ کار پر بھی گفتگو ہو گی جبکہ سعودی وفد گوادر بندرگاہ اور ریکوڈک منصوبے کا بھی دورہ کرے گا۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری کے مطابق وفد میں سعودی وزیر خزانہ، پٹرولیم اور توانائی بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے سی پیک منصوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی معاہدہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme