آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس، دیرپا امن واستحکام کیلئے آپریشنز کو جاری رکھنے کا فیصلہ

Published on October 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں پاکستان میں دیرپا امن واستحکام کیلئے آپریشن ردالفساد کے تحت استحکام آپریشنز کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت استحکام آپریشنز کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ ملکی سلامتی و استحکام کے امور پر غور کیا گیا ۔آئی ایس پی آرکا مزید کہنا تھا کہ شرکاء نے کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنز سے حاصل ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا عزم کیا ۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی بہتر رکھنے پر انٹیلی جینس اداروں اور فورسز کی تعریف بھی کی اور آرمی چیف نے چین کے اپنے انتہائی کامیاب دورے سے متعلق بھی شرکاءکو آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme