منی بجٹ غریب آدمی کے ساتھ ظلم ہے، شہباز شریف

Published on October 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ غریب آدمی کے ساتھ ظلم ہے، اس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔اسلام آباد میں پارٹی اراکین کے اعزاز میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جانب سے اعشائیہ دیا گیا جس میں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اراکین نے ترتیب اور عرق ریزی کے ساتھ حکومت کے منی بجٹ کے نقائص، اور اس میں عوام کے ساتھ جو زیادتی کی گئی اس کو عمدہ طریقے سے اجاگر کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ دھاندلی زدہ الیکشن کے بعد یہ پہلا قومی اسمبلی کا اجلاس ہے، میرے ساتھی کہتے ہیں کہ شہباز شریف صاحب آپ پنجاب اسمبلی میں نظر نہیں آتے تھے لیکن قومی اسمبلی میں ضرورت سے زیادہ نظر آتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں میرا کام رانا ثناء اللہ نے سنبھالا ہوا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں ذمہ داریاں نہ نبھاتا تو جھرلو زدہ الیکشن میں نشستیں مزید کم ہو جاتیں، تمام اراکین نے جگہ جگہ پہنچ کر مسلم لیگ ن میں جان ڈالی، نواز شریف نے پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes