پاک بھارت سیریز پر قانونی جنگ: نجم سیٹھی کے دلائل پیش، بھارت آج مؤقف پیش کرے گا

Published on October 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

دبئی(یواین پی) پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان قانونی جنگ کی سماعت کے پہلے روز پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے دلائل پیش کیے،آئی سی سی کی تین رکنی کمیٹی کی سربراہی مائیکل بیلوف کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں دائر اپیل کی تین روزہ سماعت دبئی میں شروع ہو گئی،پاک بھارت کرکٹ سیریز پر قانونی جنگ کے سلسلے میں قائم کی گئی آئی سی سی کمیٹی میں پہلے روز کی سماعت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی بطور گواہ پیش ہوئے جبکہ بھارت کی جانب سے بورڈ کے سابق جنرل منیجر رتنا کر شیٹھی شریک ہوئے،آئی سی سی کی تین رکنی کمیٹی کی سربراہی مائیکل بیلوف کر رہے ہیں،پہلے روز کی سماعت کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پاک بھارت معاہدے کی تفصیلات بتائیں،کمیٹی کی سماعت آج صبح ساڑھے 9 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے،دوسرے روز بھارت کی جانب سے مؤقف پیش کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog