سعودی عرب میں پان، گٹکا اور نسوار پر پابندی، خرید و فروخت پر سخت سزا کا اعلان

Published on October 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

جدہ ( زکیر بھٹی) سعودی عرب میں پان، گٹکا اور نسوار پر پابندی، خرید و فروخت پر سخت سزا کا اعلان تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے انواع و اقسام کے تمباکو ، پان، گٹکے اور نسوارکی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی۔سعودی ایف ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی معاشرے میں ایسا کوئی بھی تمباکو جو سونگھنے اور چبانے میں استعمال کیا جاتا ہے اس کی خرید و فروخت روک دی گئی ہے مملکت میں انہیں “السویکہ اور الشمہ”کہا جاتا ہے۔ سعودی ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ السویکہ اور الشمہ تمباکو کی وہ قسمیں ہیں جو حقے یا سگریٹ میں استعمال نہیں کی جاتیں عام طور پر انہیںچبا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ ا س قسم کا تمباکو مختلف ناموں خریدا اور بیچا جا رہا ہے۔تمباکو ، گٹکہ، حقہ البردقان، القرحہ، السفہ اور السعوط کے ناموں سے لین دین ہو رہا ہے۔ سعودی ایف ڈی اے نے انتباہ دیا ہے کہ جو بھی شاہی فرمان کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ سعودی ایف ڈی اے کو حال ہی میں تمباکو مصنوعات کے معائنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی۔ اسے یہ مہم بھی سپرد کی گئی تھی کہ تمباکو مصنوعات کی خصوصیات کی نشاندہی کرے اور ا س حوالے سے تکنیکی قاعدے ، ضابطے تیار کر کے عملدرآمد کیلئے جاری کردے۔ برصغیر کے لاکھوں لوگ مملکت میں بھی پان میں مختلف قسم کے تمباکو اور گٹکہ جات استعمال کر رہے ہیں۔ آئندہ انہیں تمباکو خریدنے اور فروخت کرنے کے سلسلے میں مذکورہ شاہی فرمان کی پابندی نہ کرنے پر سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes