پودے اور درخت خوبصورتی کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی کے خاتمہ بھی کرتے ہیں محمد نیاز

Published on October 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 474)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی) ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد نیاز نے کہا ہے کہ سر سبز و شاداب پاکستان مہم کے تحت ضلع اوکاڑہ میں پودے لگائے جا رہے ہیں پودے اور درخت خوبصورتی کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی کے خاتمہ اور درجہ حرارت میں کمی کا بھی باعث بنتے ہیں جس کے لئے شجر کاری ازحد ضروری ہے ہمیں پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال بھی کرنا ہے تاکہ اس مہم کو سو فیصد کامیاب بنایا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نہر 4ایل ،محبوب عالم چوک ،جی ٹی روڈ ،فیصل آباد رو ڈ اور شہر کے دیگر مقامات پر پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگاتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایس ڈی او فاریسٹ افتخار حسین جنجوعہ و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ایس ڈی او فاریسٹ افتخار حسین جنجوعہ نے بتایا کہ سر سبز پاکستان مہم کے تحت ضلع اور تحصیل کی سطح پر پودے لگائے جا رہے ہیں جس کے تحت ضلع اوکاڑہ کا ہدف 4لاکھ 75ہزار تھا فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اب تک ٹارگٹ مکمل کرتے ہوئے ضلع بھر میں تقریباََ پانچ لاکھ کے قریب پودے لگائے جا چکے ہیں جن میں کیکر ،شیشم،ارجن،کچنار،فائیکس اور دیگر اقسام کے پودے شامل ہیں۔افتخار حسین جنجوعہ نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ ضلع کے سرکاری اداروں سکولوں و کالجز میں بھی سر سبز و شاداب مہم کے تحت مفت پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور مستقبل میں بھی یہ مہم زور و شور سے جاری رہے گی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy