الیکشن کمیشن نے قومی کے ایک اور صوبائی ااسمبلی کے 2حلقوں میں الیکشن کالعدم قراردے دیا

Published on October 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 547)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی ااسمبلی کے 2حلقوں میں الیکشن کالعدم قراردے دیا ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کالعدم قراردینے والے حلقوں میں این اے 258 ،پی بی 21اور5شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تینوں حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم بھی دے دیا۔واضح رہے کہ این اے258سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار محمد اسرار ترین 42ہزار938ووٹ کے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی بی 21سے عوامی نیشنل پارٹی کے زمارک خان نے 10ہزار240ووٹ حاصل کئے تھے اور پی بی 5میں آزاد امیدوار معسود علی خان 11ہزار 415ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题