ورلڈکپ جیتنا ہے تو یہ ایک کام نہ کریں، کامران اکمل نے مشورہ دیدیا

Published on October 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) قومی کرکٹر کامران اکمل نے راولپنڈی میں ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کرتے ہوئے کہاکہ 2019 میں زیادہ تجربے نہ کیے تو پاکستان ورلڈ کپ جیت سکتا ہے۔میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی کی راولپنڈی میں رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر کامران اکمل نے کہاکہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان میں ہی آئے، ہرکرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ورلڈ کپ کا ایونٹ کھیلے، ایشیا کپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا مگر پاکستان ٹیم اچھا کھیل پیش نہیں کر سکی، دبئی کی پچ ورلڈ کپ کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کرنی چاہیئے، اچھی ٹیموں کے ساتھ کھیل کر ہی ٹیم کی پرفارمنس کا پتہ چلے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme