سندھ کے نجی تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنکس اور فلیور ڈرنکس پر پابندی عائد

Published on October 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

کراچی(یواین پی) محکمہ تعلیم سندھ نے پورے صوبے کے نجی تعلیمی اداروں میں کولڈرنکس، کلر ڈرنکس اور فلیورسنیکس پر پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی سکولوں اور کالجوں کی انتظامیہ کو پابندی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کینٹین پر غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔محکمہ تعلیم سندھ کی ہدایات کے مطابق سکولوں میں صرف حفظان صحت کے اصولوں پر پوری اترنے والی اشیا ہی فروخت ہوں گیں۔سندھ فوڈ اتھارٹی کے فوڈ کوالٹی کو چیک کرنے والے پینل کی جانب سے ماہ ستمبر میں سکولوں اور کالجز کے کھانے کے معیار کو چیک کر کے رپورٹ محکمہ تعلیم سندھ کو دی گئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم سندھ نے سکولوں کالجز کی کینٹینز میں تمام تر غیر معیاری اشیاکی ترسیل کو روکنے کےلئے پابندی عائد کردی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme