معروف ریسلر کی “داڑھی” والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Published on October 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

میلبرن: (یواین پی) ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر ٹرپل ایچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں انہوں نے داڑھی رکھی ہوئی ہے۔اپنے منفرد انداز اور کھیل سے شہرت حاصل کرنے والے معروف ریسلر آج کل آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے مداحوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ گزشتہ روز ٹریپل ایچ نے ملیبرن شہر میں منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کی۔ تقریب میں 65 ہزار سے زائد مداح اپنے ہردل عزیز ریسلر کو دیکھنے کے لیے آئے، وہاں ٹریپل ایچ نے اپنے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اُن کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔یاد رہے کہ ٹریپل ایچ نے اب تک 23 ریسلنگ کے ٹائٹل اپنے نام کیے، انہوں نے 8 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ میں فتح حاصل کی جبکہ پانچ بار ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن، پانچ بار انٹر کونٹینٹل چیمپئن، دو بار یورپین چیمپئن، 2 بار ورلڈ ٹیگ ٹیم چیمپئن اور ایک بار ٹیگ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy