شعیب اختر سے بھی زیادہ کامیاب باؤلر گمنام ہو گیا

Published on October 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 493)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند بازوں میں چوتھے نمبر پر دانش کنیریا کا نام ہے لیکن شعیب اختر سے بھی زیادہ کامیاب یہ باؤلر اب گمنامی کی زندگی گزار رہا ہے۔عمران خان پاکستان میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے گیند بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے لیکن چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹ لینے والا باﺅلر بلکہ یہ کہیں کہ شعیب اختر سے بھی زیادہ کامیاب باﺅلر گمنام ہو گیا ہے۔سپنر دانش کنیریا پاکستان کے لئے 61 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں اور انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 112 اننگز میں 261 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس سپنر نے ایک اننگز میں 77 رنز کے عوض 7 وکٹ اور ایک ٹیسٹ میچ میں 94 رن دے کر 12 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں دانش کنیریا کی کارکردگی پاکستان کے تیز رفتار باﺅلر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر سے بہت بہتر ہے لیکن شعیب اختر کو جو شہرت ملی، وہ دانش کنیریا کو نہیں مل سکی بلکہ اگر سپنروں کی بات کریں تو دانش کنیریا سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹ لینے والے پاکستان کے سب سے کامیاب باﺅلر رہے ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 82 اننگز میں 178 وکٹ حاصل کئے ہیں۔پاکستان کے باﺅلرز کی بات کی جائے تو وسیم اکرم، وقار یونس اور عمران خان کے بعد دانش کنیریا کا نام آتا ہے لیکن وہ شہرت کے معاملے میں گمنام رہے ہیں حالانکہ دانش کنیریا سے بھی کم وکٹ حاصل کرنے والے عبدالقادر (236 وکٹ)، ثقلین مشتاق (208 وکٹ)، مشتاق احمد (185) جبکہ شعیب اختر (178 وکٹ) کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں جن کو دانش کنیریا سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题