پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ کا طالب علم جاسم حرکت قلب بند ہونے سےانتقال کر گیا

Published on October 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ کا طالب علم دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار بیٹھا۔اسکول ذرائع کے مطابق بریک ٹائم کے دوران طلباء نے انتظامیہ کو اطلاع دی کہ 8ویں جماعت کا طالب علم جاسم ولد عبداللہ خان اچانک گر گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے ارکان کلاس میں پہنچے اور طالب علم کو اسکول کلینک میں لایا گیا جہاں موجود نرس نے اسکا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن چیک کی اور اس کی تجویز پر طالبعلم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے پرنسپل عتیق الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ اسپتال سے جاری رپورٹ کے مطابق طالب علم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا۔وہ عارضہ قلب اور سانس کے مرض میں مبتلا تھا۔ اسکول ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی طالبعلم جاسم کے والدین بھی اسپتال پہنچ گئے تھے۔اسپتال نے ابتدائی رپورٹ جاری کرکے واضح کیا کہ موت بظاہر طبعی معلوم ہوتی ہے ۔ متوفی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نظر نہیں آیا۔ تفصیلی رپورٹ پوسٹ مارٹم کے بعد جاری ہو گی اور اسی سے موت کے حقیقی سبب کا تعین ہو گا۔ میت متعلقہ ادارے کے حوالے کر دی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题