پنجاب بھر کی طرح ضلع اوکاڑ ہ،تحصیل رینالہ خورد اور تحصیل دیپالپور میں بھی آپریشن کلین اپ دسویں روز میں داخل

Published on October 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی) پنجاب بھر کی طرح ضلع اوکاڑ ہ،تحصیل رینالہ خورد اور تحصیل دیپالپور میں بھی آپریشن کلین اپ دسویں روز میں داخل۔ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے کسی قسم کی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے ریونیو افسرا ن کو ہدائیت کی کہ ضلع اوکاڑہ میں جاری آپریشن میں ناجائز قابضین کا ریکارڈ چیک کیا جائے اور ان کو پہلے نوٹس جاری کئے جائیں اور اس سلسلہ میں کسی سے بھی نا انصافی نہیں کی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر کی ہدائیت پر اسٹنٹ کمشنر رافعہ قیوم کی نگرانی میں گھوڑے شاہ قبرستان میں ناجائز تجاوزات اور قبروں کے ارد گرد ناجائز طور پر بنائے گئے احاطوں اور ناجائز تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا اس موقع پر پولیس،بلدیہ کا انٹی انکروچمنٹ عملہ اور ریونیو کا عملہ بھی موقع پر موجود تھا ۔ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت جاری آپریشن میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی آپریشن میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题