شہباز شریف کیس میں انصاف اور نیب آزاد ہونا چاہیے، بلاول بھٹو

Published on October 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

کراچی: (یواین پی) بلاول بھٹو نے تحریک انصاف پر تیروں کی بوچھاڑ کر دی، عمران خان ڈکٹیٹر جیسا رویہ نہ اپنائیں۔ شہباز شریف کیس میں انصاف اور نیب آزاد ہونا چاہیے۔ حکومت آتے ہی معاشی سونامی لائی، مہنگائی کا طوفان برپا کردیا گیا۔ڈالر کی قیمتوں میں اضافے اور حکومت کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت نے کراچی میں بڑی بیٹھک لگا لی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر جم کر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 روپے کی روٹی 15 روپے کا نان یہ ہے نیا پاکستان؟ انہوں نے اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر بھرپور احتجاج کا بھی عندیہ دیا۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چلانا خان صاحب کے بس کی بات نہیں ہے، حکومت کے آتے ہی ملک میں معاشی سونامی آگیا ہے، حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کر کے عوام کو پریشان کردیا ہے۔ حکومتی وزراء غیر ذمہ دارنہ بیانات دے رہے ہیں۔ ضمنی انتخاب سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری تشویشناک ہے، شہباز شریف کے کیس میں انصاف ہونا چاہیے۔اس موقع پر معروف قانون دان فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری پر ایف آئی اے کی ایف آئی آر کو بے بنیاد قرار دیا۔ اس سے قبل نوید قمر کی رہائشگاہ پر ہونے والا اجلاس 4 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی قیادت نے ایف آئی اے کے چھاپوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题