اللہ کی محبت میں جب دومسلمان آپس میں ملتے ہیں تو ان کے تمام گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں لاثانی سرکار 

Published on October 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

فیصل آباد(یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار نے مرکزی سیکرٹریٹ پر محفل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشست میں شرکائے محفل کو اللہ تعالیٰ جل شانہ کی رضا اورمحبت کے حصول کے بنیادی،مختصراورآسان نکات بتائے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ جل شانہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جب دومسلمان (دینی بھائی )بغیر کسی دنیاوی مقصد کے صرف میری محبت اور رضا کیلئے آپس میں ملتے ہیں،ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہیں اورالسلام علیکم کہتے ہیں اورپھرگلے ملتے ہیں، توفرمایا کہ ’’مجھے اپنی عزت اورجلال کی قسم !اے فرشتو!گواہ ہوجاؤ،کہ ان دومسلمان بھائیوں نے صرف میری رضا اورمحبت میں ایک دوسرے کیساتھ مصافحہ کیا ہے اورملے ہیں، ان کوکوئی دنیاوی لالچ نہیں تھا ،توان کے آپس میں جداہونے سے پہلے ہم نے ان دونوں کے تمام گناہ معاف فرمادئیے ہیں۔یہ توہے دوپیر بھائیوں،دینی بھائیوں(مسلمان بھائیوں)کادرجہ ہے کہ انہوں نے اخلاق سے ایک دوسرے کو دیکھا،سلام کیا اورگلے ملے ہیں۔اب ان ذکرکی محافل میں حاضری دینے سے اوربہت سارے روحانی فیوض وبرکات عطا ہوتے ہیں اوردین کی بنیادی باتیں سمجھنے اورسیکھنے کوملتی ہیں مثلاً آپس میں مل بیٹھ کرجب کھانا کھاتے ہیں توایک دوسرے کے آگے پانی کردیتے ہیں،روٹی اس کے آگے کردیتے ہیں،اگر وہ کھڑاہے توا سکو اپنے پاس بیٹھنے کیلئے جگہ دے دیتے ہیں،یہ اخلاقیات اورمہمان نوازی میں باتیں آتی ہیں،تویہ ذکرکی محافل اللہ تعالیٰ جل شانہ کے پسندیدہ کاموں کامجموعہ ہیں،اس لئے ان محافل میں حاضری اللہ تعالیٰ کی رضا اورخوشنودی کے حصول کا بہت آسان ذریعہ ہے ،آپ نے مزیدکہاکہ نماز اوراللہ کے ذکرسے اپنے دلوں سے آبادرکھیں۔محفل پاک کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog