حکومت کا بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 3 روپے 75 پیسے اضافے کا امکان 

Published on October 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین سے تقریبا 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کیے جائیں گے
اسلام آباد(یواین پی) حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سمری تیاری کر لی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ہے جس پر منظوری کا فیصلہ کل (منگل کو )وزیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ بجلی کے نرخوں میں اضافہ سال 2017-2016 اور 2018 کے لیے تجویز کیا گیا ہے جس کے تحت فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 75 پیسے اضافے کا امکان ہے۔بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین سے تقریبا 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ حکومت نے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر آئی ایم ایف سے مالی امداد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme