المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے بینر تلے اردو فلم ’’سب مایا ہے‘‘ بنانے کی تیاریاں

Published on October 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 649)      No Comments

فلم کی کاسٹ میں پاکستانی انڈین فنکار شامل،ہدایات ساجد علی جبکہ پروڈیوسرسہیل رانا،نعیم راول ہیں
فلم ’’سب مایا ہے ‘‘ کی کہانی روایتی سٹوریزسے بالکل مختلف ، کرپشن،منی لانڈرنگ اورجرائم کو موضوع بنایا گیا 
لاہور(یواین پی)المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے بینر تلے اردو فلم ’’سب مایا ہے‘‘ بنانے کی تیاریاں ،فلم کی کاسٹ میں ملک کے سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نیو ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا جائے گا یونی ویژن نیوزکے مطابق المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے بینر تلے اردو فلم ’’سب مایا ہے‘‘ بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں فلم کی کاسٹ میں لاہور،اسلام آباد،کراچی کے ساتھ ساتھ انڈین فنکاروں کو بھی کام کا موقع دیا جائے گا ’’سب مایا ہے ‘‘ کی کہانی روایتی سٹوریزسے بالکل مختلف اور انوکھی ہے معاشرے میں پھیلی کرپشن،منی لانڈرنگ اورجرائم کو موضوع بنایا گیا ہے فلم کے ہدایت کار ہدایتکارساجد علی ساجدجبکہ پروڈیوسرسہیل رانا اور بزنس مین نعیم راول ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes