حکومت ہماری تجاویز پہ کرکے بھاری قرضوں سے نجات حاصل کرسکتی ہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار 

Published on October 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل وامیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکا رنے مرکزی سیکرٹریٹ پرموجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ سیمیناربعنوان’’قرض اتارو،ڈیم بناؤاورملک سنوارو‘‘میں اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان حکومت وقت کوملک پاکستان کاقرضہ اتارنے کیلئے اپنی تجویز دے رہی ہے ،اگر حکومت وقت اورپاکستانی عوام ہماری اس تجویز پر عمل درآمد کرلے تو انشاء اللہ بہت جلد ملک کوبھاری قرضوں سے نجات مل سکتی ہے ۔حکومت وقت بالخصوص وزیر اعظم پاکستان عمران خان اورچیف جسٹس آف پاکستان اپنی نگرانی میں ایک مخصوص بینک اکاؤنٹ کھلوائیں ،جس میں اندرون وبیرون ممالک ہمارے لاکھوں کارکنان ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراپنی رقوم جمع کروائیں گے ،روزانہ کی بنیاد پر اس رقم پر ملنے والا منافع ہم نہیں لیں گے بلکہ سوددرسود کی بناپرہمار املک جومقروض ہوچکاہے ،اس قرضے کواتارنے میں دے دیا جائے،بشرطیکہ حکومت وقت اورچیف جسٹس آف پاکستان ہمیں یہ تسلی دیں کہ آپ کی طرف سے اکاؤنٹ میں دیا گیا پیسہ کرپشن سے محفوظ رہیگااوریقیناًیہ رقم قرض اتارنے میں ہی استعمال ہوگا۔امیر تنظیم مشائخ عظام نے اپنے لاکھوں مریدین اورعقیدتمندان سے یہ اپیل کردی ہے کہ آپ لوگ فوری طور پر اپنے ملک کو قرضے سے نجات دلوانے ،ڈیم بنانے اورملک کوخوشحال بنانے کیلئے اپنا اپنا بھرپورکرداراداکریں کیونکہ ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دیکر بڑی مشکل سے اسے حاصل کیا ہے۔ملک پاکستان ہمارا گھر ہے اورہمیں اپنے گھر کوبہترکرنے میں ہر لحاظ سے بھرپور کرداراداکرناہے اوریہ بہت بڑا جہاد ہے اورفلاح وبہبود کاعظیم الشان منصوبہ ہے۔ہمارے ملک کے غریب لوگ انتہائی محب وطن ہیں اورسودنہیں کھاتے اورنہ ہی ہم کھاتے ہیں ،سودکی وجہ سے ہی ہمارا ملک مقروض ہوا،اس لئے ہمیں آپس کے اتحاد سے سودکی وجہ سے مقروض ہونیوالے وطن کیلئے اپنا اپنامالی حصہ ڈال کرقرض سے نجات دلانی ہے ،اوراس مشکل وقت میں ہمیں اپنا بھرپورکرداراداکرنا چاہیے۔سیمینار کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی ،شرکائے سیمینار کیلئے لنگر کابھی خصوصی اہتمام کیاگیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog