پاکستان کشمیریوں کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،صدرمملکت

Published on October 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اپنی قراردادوں میں کشمیریوں کے حق استصواب رائے کا فیصلہ دے چکی ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے نہیں دبا سکتا، پاکستان کشمیریوں کے حق رائے دہی کو عملی جامہ پہنانے تک حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سری نگر میں اپنی فوجیں بھیجیں، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔کشمیری 71 سال سے بھارتی فوج کا نہتے مقابلہ کر رہے ہیں،اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر حل کرانا ہوگا۔صدر مملکت نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سری نگر میں اپنی فوجیں بھیجیں، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نشل کشی کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔صدر مملکت عارف علوی یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ مشن کی رپورٹ میں بھارتی مظالم دستاویزی شکل میں موجود ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کی رپورٹ کی سفارشات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔واضح رہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری ہفتہ 27اکتوبر کویوم سیاہ منا یا گیا، 27اکتوبر 1947 کو بھارت اپنی فوجیں اتار کر کشمیر پر قبضہ کر لیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题