کب ہم اپنے بچوں کیلئے پاکستان بنائیں گے۔ آئیں ساتھ مل کر کام کریں آصف زرداری

Published on October 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments

اسلا م آباد (یواین پی) مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری نے کپتان کو بھی مفاہمت کی پیشکش کردی۔ حالیہ قومی اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ہم میاں صاحب کے ساتھ بھی کام کرنے کو تیار تھے اور آپ کے ساتھ بھی کام کرنے کو تیار ہیں ۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ وہ 20 سے 25 سال بعد اس ہاﺅس سے خطاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر قرض کو قرض نہیں سمجھتا ، 2 تین ارب ڈالر جو ملے وہ ملک کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی نہیں ہیں پاکستان کو مضبوط بنانا ہے لیکن شارٹ ٹرم ٹرانزیکشن سے نہیں ، معیشت کوبہترکردیاتوسب مسائل حل ہوجائیں گے، ہیلی کاپٹرز کا ڈیزل بچانے سے ملک نہیں چلتا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں کمزوریاں ضرور ہیں لیکن ہرسیاسی جماعت کی اپنی سوچ ہے بہت ہوگیا ، میں نے 12 سال جیل کاٹی میں 63، 64 سال کا ہوں، کب ہم اپنے بچوں کیلئے پاکستان بنائیں گے۔ آئیں ساتھ مل کر کام کریں۔مفاہمت کے بادشاہ نے حکومتی ذمہ داران کو مخاطب کرکے کہا ہم آپ کو اپوزیشن کے موڈ سے باہر لے کر آئیں گے، ہم کب تک ایک دوسرے کی کردارکشی کرتے رہیں گے تمام ایشوزپرحکومت کےساتھ چلنے کوتیارہیں، وقت آگیاہے ایک دوسرے کےساتھ مل کرآگے بڑھاجائے۔
آصف زرداری نے حکومت کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہم میاں صاحب کے ساتھ بھی کام کرنے کو تیار تھے اور آپ کے ساتھ بھی کام کرنے کو تیار ہیں ، جو کام کا پیمانہ ہو وہ انصاف پر ہو۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy