پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 2رنز سے شکست دے دی

Published on November 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 529)      No Comments

ابوظہبی(یواین پی )پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ تفصیلات کے مطابق سنسنی خیز مقابلے میں شاہینوں نے ایسی پرواز کی کہ کیویز بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی ، پاکستانی باؤلر ز کی شاندار پرفارمنس کے سامنے نیوزی لینڈ کے بلے باز ہدف حاصل کرنٰے میں ناکام ہو گئے اور مقررہ 20 اوور زمیں محض 146رنز ہی بنا سکے ۔ نیوزی لینڈ کے فلپس 15 گیندوں پر 12 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ کولن منرو 42 گیندوں پر 58 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کین ویلیم سن 11 گیندوپر 11 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ ہوئے، کولن ڈی گرینڈ ہوم 6 گیندوں پر 6 سکور بنا کر شاداب خان کی تھرو پر رن آؤٹ ہوئے، کورے اینڈرسن 12 گیندوں پر 9 رنز بنا کر حسن علی کی گیندپر کیچ ہوئے جبکہ ٹیلر نے 42 اور ٹم ساؤتھی نے 5 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو بابر اعظم نے 9گیندوں پر 7سکو ر بنائے اور سیفرٹ بی کی گیند پر کیچ آوٹ ، صاحبزادہ فرحان 8گیندین کھیل کر محض ایک سکور پر بی باٹیل کی گیند پر کیچ آوٹ، محمد حفیظ 36 گیندوں پر 45 رنز بنا کر ساوتھی کی گیند پر کیچ آوٹ , آصف علی 21 گیندوں پر 24 رنز بنا کر فلپس کی گیند پر کیچ آوٹ،سر فراز احمد 26 گیندوں پر 34 رنز بنا کر انڈریسن کی گیند پر کیچ آوٹ ، شعیب ملک 7 گیندوں پر 8 سکو ر پر انڈ ریسن کی گیند پر رن آوٹ ہوگئے جبکہ عماد وسیم 14 اور فہیم اشرف 10 سکورز کےساتھ ناٹ آوٹ رہے تھے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، آصف علی، محمد حفیظ، شعیب ملک، فہیم اشرف، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور وقاص مقصود پر مشتمل ہے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے اور کیویز سکواڈ روس ٹیلر، کوری اینڈرنس، کولن منرو، مارک چیمپن، کولن گرینڈہوم، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، گلین فلپس، سیتھ رینس، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی اور ٹم ساوتھی پر مشتمل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme