بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون جاں بحق

Published on November 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

ایبٹ آباد (یواین پی)بھارت کی جانب سے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا ثبوت دیتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اس طرف پاکستانی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
بھمبر میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ذوالقرنین سرفراز نے کہا کہ لوانا کھیتر گائوں میں سرحد کے اس پار سے کی گئی فائرنگ سے 22 سالہ منزہ بی بی جاں بحق ہوگئی جو دو بچوں کی ماں بھی تھی۔لوانا کھیتر ایل او سی سے بامشکل ایک کلومیٹر دور ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ خاتون کو جمعہ کو رات گئے بھارتی فوج کی پوسٹ سے فائر کی گئی اسنائپر کی گولی اس وقت لگی جب وہ اپنے گھر کے برآمدہ میں روشنی کی مدد سے کچھ تلاش کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ گولی خاتون کے سر پر لگی جس سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy