دی وژن سٹی کمپیس میرپورخاص میں سالانہ تقریب کا انعقاد 

Published on November 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

دعاعلی
دی وژن سٹی کمپیس میرپورخاص میں3 نومبر 2018ء کو سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی محترم فیصل زئی خان ریجنل ڈارئیکٹر پرائیوٹ اسکول ایسوسیشن تھے حسب روایت تقریب کا انعقاد حمد وثنا سے کیا گیا اور طلبا نے نعت رسول مقبول نبی کریم ﷺکی شان میں بیان کی طلبا وطلبات نے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایک خوبصورت ٹیبلو پیش کیا۔اسکول کے آنرمجتبیٰ لغاری نے تقریر کرتے ہوئے اسکول کی پرنسپل محترمہ ثناء حسین کی عمدہ کاوشوں کو بہت سراہا اور طلباء وطلبات کی عمدہ پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ میڈم ثناء حسین نے اس قدر خوبصورت اور اعلی تقریب کا انتظام کیا۔اور طلباء طلبات نے بھی خوب یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں میرپورخاص کی اہم شخصیات بھی تشریف لائیں جن میں سرفہرست پروفیسر نوید سروش صاحب بھی شامل تھے پروفیسر نوید سروش صاحب کی بیٹیاں آفرینش اور ایشما کی پرفارمنس بھی بہت عمدہ تھی۔ پروفیسر نوید سروش صاحب نے طلباء وطالبات کی کارکردگی کو بہت سراہا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے شک دی وژن سٹی اسکول میرپورخاص کا ایک بہترین اسکول ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے بچو ں کی تعلیم بہت اچھی جارہی ہے پروفیسر نوید سروش نے کہا کہ مجھے سب سے اچھی بات یہ لگی کہ اسکول کی یہ ایک بہترین کاوش ، جستجو اسٹیج ورک اور بچوں کی پرفارمنس بہت ہی بہترین تھی ٹائمنگ اور کمیسٹری بھی بہت زبردست تھی تقریب میں بچوں نے مختلف پروگرام پیش کیے جن میں کچھ طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا جن میں عمائمہ حیدر، عائشہ تاج، محتشم حیدر،انیقا قاضی، وریشہ ،حمد، عقیدت شامل تھیں ،عمائمہ حیدرنے اپنی کارکردگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے لڑکی اور لڑکے سب برابر ہوتے ہیں بچوں سے چائیلڈ لیبر نہیں کروانا چاہیے لڑکیوں کی شادی جلدی نہیں کرنی چاہیے انھیں بھی حق حاصل ہے کہ وہ تعلیم حاصل کریں آفرینش نے اپنے ٹیبلوکے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہنی بی بنی تھی ہم نے بہت انجوائے کیا عقیدت رامین عائشہ تاج دعا ربیعہ اورینا کی عمدہ ودلکش ،کمپیرنگ نے پروگرام کو چار چاند لگا دیے طلبہ انیقا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ٹیچرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے بہت اچھے ٹیبلوز سیلکٹ کیے اوراسکول والوں نے کوسٹیومس بنا کر دیے جس کی وجہ سے پرفارمنس کو چارچاند لگ گئے والدین پروگرام کے آخرتک بیٹھے رہے اور مختلف ٹیبلوز سے لطف اندوز ہوتے رہے پروگروم اپنے مقررہ وقت پر 6 بجے شروع ہوا اور 30۔9 بجے اختتام پذیر ہوا ۔والدین نے تقریب کو بہت سراہا اس کا کریڈٹ اسکول انتظامیہ کو جاتا ہے۔ بدنظمی بالکل نہیں تھی ریفریشمنٹ کا بھی بہت اچھا انتظام تھا ہر طرح سے یہ ایک معیاری تقریب رہی محترمہ ثنا حسین نے پروگروم کے آخر میں سب والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس تقریب کو آپ سب والدین کی وجہ سے کامیاب بنا سکے آپ نے اپنے قیمتی وقت سے ہماری تقریب کے لیے وقت نکالا اور ثنا حسین نے فردا فردا ہر ٹیچر کا شکریہ ادا کیا اور اپنے اسکول کے تمام ٹیچرز کو سراہا جنھوں نے بچوں کے خوبصورت ٹیبلوزتیار کروائے اور پروگرام کے آخر میں اسکول ٹیچر نے بھی ایک خوبصورت پرفارمنس پیش کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog