چاند نظر نہیں آیا، 12ربیع الاول21نومبر کو ہوگی

Published on November 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

عید میلاد النبی ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی
کراچی (یواین پی )ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول کل بروز ہفتہ10 نومبرجبکہ 12 ربیع الاول21 نومبربروز بدھ کو ہوگی۔اس بات کا اعلان جمعرات کو مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے یہاں ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔جمعرات کو یہاں ماہ ربیع الاول 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کا اجلا س چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہوا۔ جبکہ صوبوں میں بھی زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہوئے ۔زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں ہوئے جن میں ، علما کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے اجلاسوں میں محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔مرکزی اجلاس کے دوران محکمہ موسمیات کے دفتر میں اچانک بجلی چلی گئی ۔اجلاسوں میں ملنے والی شہادتوں کا جائزہ لیاگیا ، زونل کمیٹیو ں نے بھی اپنے فیصلوں کے بارے میں مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا ،اسلام آباد میں ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی اسلام آباد میں ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت ملی ہے۔اسی طرح دیگر کمیٹیوں کی طرف سے بھی اس قسم کاا علان کیاگیا جبکہ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کا حتمی اعلان پریس کانفرنس میں کیااور کہاکہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا اور اس حوالے سے کوئی بڑی شہادت موصول ہوئی ہے، لہٰذایکم ربیع الاول (کل ) 10نومبر بروز ہفتہ جبکہ12ربیع الاول ( عید میلاد النبیؐ) 21نومبر بروز بدھ کو ہو گی۔ عید میلاد النبی ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی جبکہ حکومت نے بھی عید میلاد النبیﷺ شایان شایا ن طریقے سے منانے کا اعلان کیاہے ۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بھی کہاتھا کہ جمعرات کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی بہت کم ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ ربیع الاول کے چاندکی پیدائش گزشتہ رات 9 بج کر 2 منٹ پرہوئی ، غروب آفتاب کیوقت چاندکی عمر 21گھنٹے10منٹ ہوگی جس کے تحت مطلع صاف ہونے کے باوجود جمعرات کوچاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy