کراچی پریس کلب میں نامعلوم مسلح افراد کے دھاوے اور صحافیوں کو ہراساں کرنے پہ مذمت

Published on November 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے چئیرمین امیر محمد خان، صدر محمد شاہد نعیم، سیکریٹری جنرل جمیل راٹھور اور اراکین مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کراچی پریس کلب میں نامعلوم مسلح افراد کے دھاوے اور صحافیوں کو ہراساں کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں پاکستان جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب کا تقدس پامال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور صحافیوں کے تحفظات کو دور کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy