ابوظہبی: پاکستان کی کیویز کیخلاف 6 وکٹوں سے جیت، سیریز برابر

Published on November 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 545)      No Comments

ابو ظہبی (یواین پی) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرا ون ڈے 6 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے جب کہ گرین شرٹس نے 41 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور فخر زمان نے 58 رنز کا اوپنگ اسٹینڈ دیا تاہم امام الحق باؤنسر لگنے کی وجہ سے زخمی ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، جس کے بعد بابر اعظم اور فخرزمان نے مجموعے کو 155 تک پہنچا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچادیا۔پاکستان کی پہلی وکٹ 155 پر اس وقت گری جب فخر زمان 88 رنز پر فرگوسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ، ایک رن کے اضافے کے ساتھ بابر اعظم بھی چلتے بنے، انہوں نے 46 رنز کی باری کھیلی جب کہ شعیب ملک 10 اور سرفراز احمد 13 رنز ہی بنا سکے۔ محمد حفیظ 27 اور شاداب خان 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن نے 60 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں ، اسپنر سوڈھی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔اس سے قبل ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جورج وورکر اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا اور دوسرے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے منرو کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے ہی کپتان کین ولیمسن کو رن آؤٹ کرکے کیویز کی مشکلات میں اضافہ کردیا، ولیمسن ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ ابتدائی نقصان کے بعد وورکر اور روس ٹیلر کے درمیان 46 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جارج وورکر کو محمد حفیظ نے 28 کے انفرادی سکور پر بولڈ کیا۔نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 16 ویں اوور میں گری جب کیوی بلے باز لیتھم ان فارم گیند باز شاہین شاہ آفریدی کے ان سوئنگ یارکر پر صرف 1 رن بنا کلین بولڈ ہوئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes