بچوں کی اموات، پاکستان خطرناک ترین ملک قرار : رپورٹ

Published on November 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نومولود بچوں کی اموات کے لحاظ سے دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک ہے جہاں ہر 22 ویں بچے کی پیدائش کے بعد ایک بچے کی موت ہوتی ہے۔سال 2018 کی یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق 10 بدترین ممالک میں پاکستان سمیت سینٹرل افریقن ری پبلک، افغانستان، صومالیہ، جنوبی سوڈان، مالی و دیگر شامل ہیں۔دوسری جانب بچوں کی پیدائش کے لحاظ سے دنیا کے سب سے محفوظ ترین ممالک میں جاپان پہلے نمبر پر ہے جہاں پیدائش کے وقت بچوں کی اموات کی شرح 1 فیصد سے بھی کم ہے۔ اس فہرست میں مزید 10 ممالک شامل ہیں جہاں نومولود بچوں کی پیدائش کے وقت ہائی جین کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں مکمل سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ یونیسیف کی محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں جاپان سمیت سنگاپور، آئس لینڈ، فن لینڈ، سلووینیا، ایسٹونیا، کوریا اور نوروے وغیرہ شامل ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 2014 کے اعداد و شمار کے مطابق 10 ہزار افراد کے لیے 14 طبی ماہرین دستیاب تھے جبکہ افغانستان میں یہ تعداد 7تھی۔بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ غریب ممالک میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح میں کمی لانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy