وزیراعظم نے لاہور میں فٹ پاتھ پر سونے وا لے خاندان کی تصویر اپنے پیغام کے ساتھ ٹوئٹ کردی 

Published on November 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

لاہور (یواین پی )وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں فٹ پاتھ پر سونے والی فیملی کی تصویر اپنے پیغام کے ساتھ ٹوئٹ کردی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم غریب لوگوں کیلئے پرعزم ہیں تاکہ انہیں چھت ملے۔ انہوں نے کہا کہ آج پہلے شیلٹر ہوم کیا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ،ہم غریبوں کو تعلیم ، صحت اور گھر فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔عمران خان نے کہا کہ لاہور میں پانچ اور صوبہ پنجاب کے دیگر پانچ شہروں میں شیلٹرہومز بنائے جائیں گے ۔ تاہم تجزیہ کاروں نے سوال کیا کہ وزیراعظم نے فٹ پاتھ پر سوئی فیملی کی تصویر کیوں شیئر کی؟، شاید اس سے بے گھر افراد کی مشکلات جاننے اور معاملہ بہتر انداز میں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题