حیدرآباد،پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل لفٹر گینگ گرفتار 7 موٹر سائیکلیں برآمد

Published on November 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 644)      No Comments

حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل) حیدرآباد میں پولیس کی کاروائی ،حیدرآباد پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ 790 گاڑیوں کو جن میں 224کار، 510 موٹر سائیکل، 38 سوزوکی، 18 ویگن شامل ہیں کو چیک کیا13 کاروں کے کاے شیشے صاف کئے، 27 موٹر سائیکل سے فینسی نمبر پلیٹ اتاریں،18گاڑیوں کو بغیر نمبر پلیٹ پرباونڈ کیا گیا ، 34 گاڑیوں کو وارننگ جاری کی گئی تھانہ بی سیکشن پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل لفٹر گینگ گرفتار 7 موٹر سائیکلیں اور کھلی ہوئی موٹر سائیکل کے پارٹس برآمد کرلیے تھانہ بی سیکشن پولیس دوران پیٹرولنگ کولہی گوٹھ سے بسم اللہ سٹی روڈ یونٹ نمبر 10 پہنچی تو وہاں چا ر مشکوک افراد کو کسی واردات کی نیت سے کھڑے دیکھا جنہوں نے پولیس کو آتا دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے پولیس نے جوابی کاروائی کر تے ہوئے ملزمان کا تعاقب کر کے 2 ملزمان عرفان ولد محمد اشرف مغل سکنہ یونٹ نمبر 10 اور اسد ولد شفیع محمد امانی شاہ کالونی کو گرفتار کر لیا گرفتار موٹر سائیکل لفٹرز کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل مع میگزین و راونڈ برآمد ہوئے ملزمان کی نشاندہی پر لطیف آباد کے مختلف علاقوں سے مسروقہ 7 موٹر سائیکلیں اور ایک کھلی ہوئی موٹر سائیکل کے پارٹس برآمد ہوئے ہیں تھانہ پنیاری پولیس کا پریٹ آباد کے علاقے میں مضر صحت مین پوری کے ڈیلر کے اڈے پر چھاپہ مین پوڑی ڈیلر عبدالجبار ولد بھیکا آرائین سکنہ پریٹ آباد رنگے ہاتھوں 5 کٹہ میں پوڑی کی باریک چھالیہ اور 15 بوری مین پوڑی کے خام مال سمیت گرفتار کر کے تھانہ پنیاری پر کیس کرایم نمبر 172/2018 زیر دفعہ 269,270 داخل کر لیا گیا ہے تھانہ حالی روڈ پولیس نے دوران پیٹرولنگ تھانہ جی او آر کے کیس کرائم نمبر 21/2014 زیر دفعہ 506-2,337-اے1, 337-ایف1 میں اشتہاری اور تھانہ حسین آباد کے کرائم نمبر 79/2014 زیر دفعہ 324,147,148,149 میں مفرور ملزم مظہر علی ولد علی اکبر سولنگی کو گرفتار کر لیا تھانہ سٹی پولیس نے کرائم نمبر 98/2018 زیر دفعہ 353, 324,147,148,149 میں اشتہاری ملزم سرتاج ولد دین محمد سکنہ نصرت کالونی کو گرفتار کر لیاتھانہ اے سیکشن پولیس نے انٹیکی جنس انفارمیشن پر اکبر قبرستان یونٹ نمبر 8 لطیف آباد کے قریب چھاپہ مار کر بد نام زمانہ منشیات فروش اسد عرف جھنڈالی ولد اسلم مرزا سکنہ طارق کالونی یونٹ نمبر 5 کو 2000 گرام سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیاتھانہ مارکیٹ پولیس نے ہیرہ آباد کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر 02 مین پوڑی فروشوں سلیم ولد محمد رفیق سکنہ سرفراز کالونی اور محمد فیضان ولد محمد اسمعیل قریشی کو بھاری تعداد میں یں پوڑی کے پیکٹوں سمیت گرفتار کر لیا۔
اے ٹی سی میں بم ، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ رکھنے کے پانچ مبینہ دہشت گردوں کی پیشی
حیدرآباد( رپورٹ*علی رضا رانا) اے ٹی سی میں بم ، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ رکھنے کے پانچ مبینہ دہشت گردوں کی پیشی ، عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی ، ملزمان کا صحت جرم سے انکار ، دھماکہ خیز مواد ، اسلحہ اور بم رکھنے کے الزام میں گرفتار پانچ ملزمان مظفر ناگ راج ، شکیل گھانگھرو، غلام مرتضیٰ ابڑو ، عارف اور رفاقت اللہ کو سخت سیکورٹی میں سینٹرل جیل حیدرآباد سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت حیدرآباد میں پیش کیا گیا عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان بھارت سے تربیت لیکر آئے ہیں اور پولیس نے ملزمان کو رواں برس 2مارچ علی آبادحیدرآباد سے گرفتار کیا تھا اور ان سے 12کلو بارودی مواد 4دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا تھاان کے دو ساتھی دہشت گرد اصغر شاہ اور منیر ابڑو تاحال مفرور ہیں فاضل عدالت نے پیش کئے گئے ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا عدالت نے گواہوں کو طلب کرتے ہو ئے 4دسمبر تک کے لیے سماعت ملتوی کردی ہے ۔
سندھ یونیورسٹی میں من چلوں کی کار ریس ، طالبہ کچل کر شدید زخمی 
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) سندھ یونیورسٹی میں من چلوں کی کار ریس ، طالبہ کچل کر شدید زخمی ،سندھ یونیورسٹی جام شورو میں دو کاروں میں سوار من چلے ریس لگارہے تھے کہ ان کی زد میں آکر فزیکل ایجوکیشن سیکنڈ ایئر کی طالبہ صبا خان شدید زخمی ہو گئی جس کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے یونیورسٹی کے گارڈ نے ایک کار سوار کو پکڑ لیا ہے جبکہ دوسرا فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا جام شورو پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے دوسرے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے 
حیدرآباد میں لڑکی اغوا کی رپورٹ درج ، ملزمان کی تلاش جاری
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں لڑکی اغوا کی رپورٹ درج ، ملزمان کی تلاش جاری ،سائٹ پولیس اسٹیشن حیدرآباد میں سبزی منڈی کے مزدور فقیر ولد بابو کوہلی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس کی 14سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا گیا ہے فقیر کوہلی نے رپورٹ میں لکھوایا ہے کہ میں تھانہ ہوسٹری سچل سرمست کالونی اصغر آباد کے قریب رہائش پذیر ہوں میری بیٹی 14سالہ کرن ہفتہ10نومبر کی شام کالی ماتا کے مندر اپنی پھوپھی لالی اور ایک پڑوسی کے ہمراہ پوجا کے لیے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی میری بہن لالی اور پڑوسی لالو نے بتا یا کہ ہم فتح چوک کے قریب گاڑی کے انتظار میں کھڑے تھے کہ ایک سلیٹی رنگ کی کار وہاں آکر رکی جس میں اصغر ابڑو عرف بلوچ ولد فیض محمد ابڑو اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ بیٹھا تھا وہ نیچے اتر کر آئے اور کرن کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے لے گئے لڑکی کی پھوپھی لالی نے بتایا کہ مجھے تین دن قبل اصغر ابڑو نے کہاتھا کہ اسے کرن اچھی لگتی ہے وہ اسے اغوا کرکے لے جائے گا انہوں نے اندھیرے میں کار کا نمبر نہیں دیکھا تاہم وہ اصغر کو پہچانتے ہیں سائٹ پولیس نے اصغر ابڑو کے خلاف زیر دفعہ 365B,506/2 ,34پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
پا نی کی مصنو عی قلت کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج 
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) ٹنڈ و محمد خا ن کے آباد گا روں مو لا بخش لغا ری ،اللہ بچایو لغا ری نے پا نی کی مصنو عی قلت کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف سندھ ہا ئی کو رٹ سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ٹنڈ و محمد خا ن کی بکیر انی سب ڈویثر ن سے نکلنے والی ،میر اں کو ری شاخ میں پا نی کی قلت کا نو ٹس لیکر پا نی چوری اور فر وخت کر نے میں ملو ث محکمہ آبپا شی کے افسران کے خلاف کا روائی کرکے آخر ی سرے کے آبادگا روں کو پا نی فر اہم کیا جا ئے ۔انہوں نے بتا یا کہ روہڑ ی کینا ل بکیر انی سب ڈویژن کے اے سی مختیار ابڑ و ہما ری شاخ کا پا نی با اثر زمیند اروں کو فروخت کرکے آخر ی سر ے کے آبادگا روں کی ہز اروں ایکڑ زرعی زمین کو غیر آباد کر ر ہے ہیں۔انہو ں نے بتا یا کہ محکمہ آبپاشی کے کر پٹ افسران شروع کے آباد گا روں کو پا نی دے رہے ہیں جبکہ میر اں کو ری شاخ سمیت دیگر آخر ی سرے کی شاخوں کے آباد گا روں کی زمینیں غیر آباد ہو نے کے سبب کسان اور زمیندار بھو ک وبد حا لی کا شکار ہو رہے ہیں ،انہو ں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پا نی کی چوری روکنے کیلئے سخت انتظا ما ت کر نے کے صرف دعوے کےئے جا رہے ہیں اور آج بھی محکمہ آبپا شی کے افسران با اثر زمیند اروں سے ملی بھگت کرکے پا نی فر وخت کر رہے ہیں ۔
لاڑکانہ گرفتار کئے گئے آفتاب چانڈیو اور عاقب چانڈیو کے ورثاء نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ گرفتار کئے گئے آفتاب چانڈیو اور عاقب چانڈیو کے ورثاء نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ گرفتار کرکے لا پتہ کئے گئے دونوں بھا ئیوں کو فوری طو ر پر با زیاب کر ایا جا ئے ۔ اس موقع پر مسماۃ مختیار خاتون، بہنوں شازیہ ،افشاں نے بتا یا کہ 23جو لا ئی 2018ء کے روز آفتا ب چانڈ یو کو ویگو گاڑ ی میں سوار پو لیس اہلکا ر اور سادہ کپڑوں میں ملبو س اہلکا ر اپنے ساتھ لے گئے اور بعد میں ان کے بھا ئی عاقب چانڈ یو کو بھی گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے جن کا کیس متعلقہ تھا نہ میں درج کر ایا گیا ہے لیکن دونو ں بھا ئیوں کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے ،انہو ں نے بتا یا کہ دونو ں بھا ئیوں کا کسی بھی سیا سی یا مذ ہبی جما عت سے کو ئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ان کیخلاف کسی بھی تھا نہ پر کو ئی کیس درج ہے۔
حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے مظا ہر ہ احتجاجی مظاہرہ 
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ پا پو لیشن کو این جی او کے حو الے کر نے اور ملازمین کی ڈیو ٹیاں سرکا ری اسپتالو ں میں لگانے کیخلاف محکمہ پا پولیشن حیدرآباد کے ملازمین فرمان علی بگھیو، بشیر احمدنے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے مظا ہر ہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صوبا ئی وزیر صحت سے مطا لبہ کیا کہ محکمہ پا پو لیشن ویلفےئر کے مسائل حل کر کے ملازمین میں پا ئی جا نے والی بے چینی کاخا تمہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پا پو لیشن ڈپا رٹمنٹ 1960ء سے کا م کر رہا ہے جسے اب موجود ہ حکومت نے این جی او کے حو الے کر نے کی تیا ریاں کر ر ہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے محکمہ پا پو لیشن ویلفےئر کے فلا حی مر اکز کے انچارجوں کی ڈیو ٹیاں سرکا ری اسپتالو ں میں لگا نے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے اور ملازمین کو زبردستی ڈیو ٹیوں پر بھیجا جا رہا ہے ،انہو ں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ پا پو لیشن ویلفےئر کے ملازمین کے زیادتیاں کسی بھی صورت بر داشت نہیں کی جا ئیں گی ،انہو ں نے کہا کہ محکمہ پا پو لیشن ویلفےئر میں 2012ء سے کچے ملازمین کا م کر ر ہے ہیں لیکن انہیں اب تک مستقل نہیں کیا گیا ہے اور پکے ملازمین تر قیوں سمیت دیگر مطا لبات منوانے کیلئے احتجاج کر نے پر مجبور ہیں۔
پریس کلب کے سامنے علا متی بھو ک ہڑ تا ل
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) کر اچی میں مبینہ پو لیس مقابلے میں ما رے جا نے والے پا رٹی رہنما اسد عمر انی کے قتل کیخلاف اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پاکستان پیپلز پا رٹی شہید بھٹو حیدرآباد کے رہنماؤں سہیل پتو جو، رضا سیلرو، جمال سوہو ، سرفراز شاہانی نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے علا متی بھو ک ہڑ تا ل جاری رکھی گئی ، اس موقع پر حکومت سے مطا لبہ کیا کہ کر اچی میں قتل کےئے جا نے والے اسد علی عمر انی کے واقع میں ملو ث پو لیس اہلکا روں کے خلاف کیس درج کرکے مقتو ل کے ورثاء کو انصاف فراہم کیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لا قانو نیت اور آمر یت کا دور چل رہا ہے اور ایک عام آدمی سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے ،انہو ں نے کہا کہ پو لیس بلا جواز لو گو ں کو گر فتار کر نے کے ساتھ ساتھ جعلی مقابلے دکھا کر بے گنا ہ لو گو ں کو قتل کر ر ہی ہے جس کی کئی مثالیں موجود ہیں ،انہو ں نے کہا کہ کر اچی میں سپا ف شہید بھٹو سندھ یو نیو رسٹی کے سابق صدر اسد علی عمر انی کو جعلی مقابلے میں پو لیس نے گو لیاں ما ر کر نا حق قتل کیا ہے جبکہ مقتو ل کے وارث اور ہما ری پارٹی انصاف کیلئے پو رے سندھ میں احتجاج کر رہی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes