راولپنڈی: (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میجر جنرل مشتاق احمد فیصل کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے امن اور آپریشن کے دوران آرمی سروس کور کی خدمات کو سراہا اور یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب میں موجود معزز مہمانوں سے بھی ملے اور ان سے گفتگو کی۔