بزمِ لطیف کے زیر اہتمام خوبصورت ادبی نشست کا انعقاد

Published on December 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

حبیب آباد (یواین پی) سبزمِ لطیف فتح پور کے زیر اہتمام بیکن لائٹ سکول اینڈ کالج میں شاندار ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف علمی وادبی شخصیت جناب شبیر اختر قریشی صاحب نے کی جبکہ نشست کے مہمان خصوصی سرمایہ ادب جناب ناصر ملک تھے جبکہ مہمان ذی وقار جناب منیر ذوق, پیر ضیا اللہ اور نوجواں شاعر اسد رضا سحر تھے نشست باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت پروفیسر منظر عباس زین نے حاصل کی نعتیہ کلام مزمل حسین جعفری نے پیش کیا مقامی شعرا میں محمد انس, نوید آسی, منظر عباس زین, شوکت علی شاکر,راشد راز, ضمیر محمود, عمر تنہا صدر بزم لطیف اور حاجی غلام حسین نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ مہمان شعرا میں ناصر ملک, پیر ضیا اللہ, اسد رضا سحر, عمران عالی, ظفر عدم نے اپنا اپنا کلام پیش کیا اور سامعین سے خوب داد سمیٹی موجودہ دور کے ادب پر جناب ثنا اللہ گھمن اور شبیر اختر قریشی نے دانشمندانہ گفتگو کی نقابت کے فرائض مزمل حسین جعفری نے ادا کیے آخر میں تمام شرکا نے جناب امتیاز لطیف سر پرست بزمِ لطیف اور عمر تنہا صدر بزمِ لطیف کی ادبی کاوشوں کو خوب سراہا نشست کے آخر میں پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھاجبکہ نشست کے دوران کڑک چائے کا دور چلتا رہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme