ہمارے بارے میں

السلام وعلیکم
معززقارئین
یہ وہ وقت نہیں کہ آپ کو آج کی تازہ خبرکے لئے کل کے اخبارات کا انتظار کرنا پڑے گاوقت بدلا،سوچیں بدلیں ،حالات بدلے ،تقاضے بدلے نفسانفسی کے دور میں سائنس نے ترقی کی منزلیں طے کرتے ہوئے دنیا کو ایک گلوبل ویلج بنا دیا ہے آج دنیا ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیوڈاٹ کے فاصلے پہ ہے جب آپ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیوڈاٹ پہ کلک کریں گے تو دنیا آپ کے سامنے ہوگی حالات حاضرہ میں جہاں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اطلاعات کی فراہمی میں اہم کرداراداکررہے ہیں وہاں سائبرالیکٹرانک میڈیا کی اہمیت سے انکارممکن نہیں۔ایک سروے کے مطابق پاکستان کے 61فیصد لوگ مطلوبہ خبروں کے حصول کیلئے آن لائن اخبارات اور نیوز ویب سائٹ کا وزٹ کرتے ہیں۔اوورسیزپاکستانیوں کیلئے نیوز ویب سائٹس کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ بیرون ملک میں انکی رسائی ملکی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا تک نہیں ہوسکتی۔وہ اپنے علاقہ اور ملک کی صورتحال سے باخبررہنے کیلئے نیوزویب سائٹس کو اطلاعات کی فراہمی کانہایت موثر ذریعہ سمجھتے ہیں۔
میری صحافت سے آشنائی دودہائیوں سے ہے دنیائے صحافت میں مجھے متعارف کروانے والے محسن کا نام مقٖصود انجم کمبوہ ہے جو کوٹ رادھا کشن قصور کے باسی ہیں اور انہیں یواین این پاکستان ڈاٹ کام’’یونی ویژن نیوز پاکستان‘‘ کا ضلع قصور کا ریذیڈنٹ ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے تاکہ ہم ان کے تجربات سے مزید سیکھنے اور سمجھنے کی کو شش کریں میں نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز ایک ماہنامہ میگزین جو لاہور سے شائع ہوتا تھا میں بطور ایک رپورٹر کی حیثیت سے کیا تب سے اب تک مختلف اخبارات و رسائل میں مختلف موضوعات پہ لکھتا رہا ہوں جیسے جیسے وقت گزرتا گیا یہ شوق بڑھتا چلا گیا آ ج ایک روزنامہ ’’کرائم میل ‘‘ ملتان میں بطورر ڈپٹی چیف ایڈیٹر کی خدمات سرانجام دے رہا ہوں اس کے ساتھ ساتھ ایک بین الاقوامی نیوز ایجنسی ’’ایف اے آئی ‘‘ میں بطور ایڈیٹر کام کر رہا ہوں جبکہ ضلع وہاڑی سے ماہنامہ ’’ صف شکن ‘‘ کی ایڈیٹر شپ بھی میرے پاس ہے

یواین این پاکستان ویب کی کامیابی کے بعد ایک نیوز ایجنسی( یو این پی ) بھی لانچ کی ہے یونی ویژن نیوز پاکستان (یو این پی ) انٹر نیشنل نیوز ایجنسی کی نیوز سروس پاکستان بھر کے مختلف اخبارات میں باقاعدگی سے شائع ہو رہی ہے یہاں پہ چند اخبارات کا ذکر کیا جا رہا ہے مثلا روزنامہ جناح لاہور اسلام آباد،اخبارِ حق اسلام آباد، وائس آف پاکستان اسلام آباد، الشرق اسلام آباد، لاہور، کراچی،  خبریں لاہور ملتان ،الشرق لاہور دبئی،یونیورسل ریکارڈ راولپنڈی ،سحر لاہور،طاقت لاہور،اساس لاہور ،امن فیصل آباد ، نئی زندگی فیصل آباد ، صورت حال فیصل آباد ،سعادت فیصل آباد،کرائم میل ملتان، سنگ میل ملتان ،نیا دور ملتان ، فلاحی ریاست ملتان، کائنات بہاولپور،ندائے اصلاح رحیم یار خاں ، صاف صاف رحیم یار خاں،سفیر حیدر آباد، قدرت کوئٹہ، کوزک کوئٹہ،چاند سوات،آزادی سوات ،خبر کارسوات،اخبار خیبر پشاور،آئین پشاور،آج صبح پشاور،طلوح صبح لاہور،خبر نامہ اسلام آباد،افلاک لاہور،صحافت لاہور،اقراء نیوز مانسہرہ،سرحد نیوز ایبٹ آباد،پائن ایبٹ آباد،کھلی خبر منڈی بہاؤالدین،بیدار گلگت،سلام گلگت، نوائے جہاں نیوز رحیم یار خاں آواز قصور قصوراور ایک آواز راولپنڈی سمیت دیگر اخبارات شامل ہیں اس کے عالاوہ ہفت روزہ نوائے ریاست ملتان ،سنگ انصاف ملتان ، ہائی کلاس اسلام آباد،سٹی سرکل بورے والا میں بھی یو این پی نیوز ایجنسی کی خبریں شائع ہوتی ہیں واضح رہے کہ بہت کم وقت میں یو این پی نیوز ایجنسی نے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب،خیبر پختون خوا،بلوچستان،سندھ اور گلگت بلتستان کے اخبارات میں اپنی جگہ بنائی ہے
جیسا کہ میں نے اوپر ذکر کیا کہ اب دنیا ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ کے ایک کلک کی دوری پہ ہے اسی تناظر میں ایک ویب سائیٹ لانچ کی ہے تاکہ ہر خبر بروقت آپ تک پہنچ سکے
یواین این پاکستان ڈاٹ کام’’یونی ویژن نیوز پاکستان‘‘ میں آپ کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
یواین این پاکستان ڈاٹ کام’’یونی ویژن نیوز پاکستان‘‘ رکھے گا آپ کو حالات حاضرہ سے با خبر،دنیا بھر میں ہونے والے حالات و واقعات ،کھیل،تجارت،فن و فنکار،صحت ، تبصرے ، کالم اور مختلف قسم کی سرگرمیوں کی تازہ بہ تازہ بر وقت کوریج کو آپ تک پہنچانا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف حل طلب مسائل کو حکام بالا کے سامنے رکھنا اور ان کے حل کی کوشش کرنا بھی ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔اس سلسلہ میں ہمیں ہرلمحہ آپ کے تعاون کی ضرورت رہے گی
یواین این پاکستان ڈاٹ کام’’یونی ویژن نیوز پاکستان‘‘ کو بہترکرنے کیلئے ناظرین و ناقدین کا نقطہ نگاہ اور نکتہ نظر اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ہم آپ کے بہت مشکور رہیں کہ آپ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت ہماری رہنمائی کے لئے نکالیں گے۔
یواین این پاکستان ڈاٹ کام’’یونی ویژن نیوز پاکستان‘‘ جہاں دنیا بھر کے حالات و واقعات کو آ پ کے سامنے پیش کرے گا وہاں دین اسلام کی آگاہی کے لئے بھی خصوصی صفحات کا اہتمام کر رہا ہے جن میں دین اسلا م کے بارے میں معلومات ہوں قرآن پاک کی آیات مبارکہ کا اردو اور انگلش میں ترجمہ بھی پیش کیا جائے گا انشاء اللہ۔
رابطے کے لئے یہ مت سوچئے کیا الفاظ ہوں۔ نیت اہم ہوتی ہے لفظ سمجھ آ جاتے ہیں ماں بچہ کی رونے کی آوازسن کر اس کی طلب سمجھ لیتی ہے کیونکہ دونوں کے رشتہ میں خلوص ہوتا ہے۔ خلوص نیک نیت ہے۔ لہذا بلا ججھک آپ اپنی رائے ہم تک پہنچانے کے لئے ’’سب کہہ دیں‘‘ اس سائٹ میں ڈائجسٹ کے نام سے بھی ایک صفحہ خصوصی طور پہ بنایا گیا ہے کہ اس صفحہ میں قارئین کی آرء کو اہمیت دی جائے گی جس میں آپ ہمیں ارسال کر سکتے ہیں لطائف ،اقوال زریں ،ٹوٹکے،سچی کہانیا ں افسانے اور اچھے مضامین میں سے انتخاب کر دہ ٹپس وغیرہ علاوہ ازیں شاعری کے ایک صفحہ کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں دنیا بھر میں بسنے والے شاعروں کے کلام کو جگی دی جائے گییواین این پاکستان ڈاٹ کام’’یونی ویژن نیوز پاکستان‘‘ کے صفحات آپ کی تحریروں اور مفید مشوروں کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں ، ہمیں آپ کی اچھی اچھی تحریروں اور آراء کا ہمیشہ شدت انتظار رہے گا۔
آپ اپنے علاقے کی خبریں ،مختلف ایونٹس کی تصاویر،رپورٹس ،علاقائی سیاسی تبصرے،تجزیئے درج ذیل ای میل ایڈریس پربھیجیں ہم انہیں صد شکریہ کے ساتھ یواین این پاکستان ڈاٹ کام’’یونی ویژن نیوز پاکستان‘‘ پہ جگہ دیں گے
نوٹ : اپنے اشتہارات کی بکنگ اور پراڈکٹس کی تشہیر کے لئے بھی رابطہ فرمائیں۔
اپنے علاقے کی خبریں اور خصوصی رپورٹس بمعہ تصاویر درج ذیل ای میل ایڈریس پر بھیجیں۔

unnpakistan1@gmail.com
شکریہ
ڈاکٹر بی ۔اے خرم
چیف ایڈیٹر
یواین این پاکستان ڈاٹ کام’’یونی ویژن نیوز پاکستان‘‘۔

Weboy