قبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

Published on December 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیں، کپتان کی سٹریٹجی کسی وقت بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی اینکرز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات میں سیاسی، معاشی اور کرتارپور بارڈر سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔وزیراعظم کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ سو دن کے اندر تمام وزرا نے رپورٹس بھیج دی ہے، اسی ہفتے وزرا کی کارکردگی بارے فیصلہ کروں گا، ہو سکتا ہے کئی وزرا کو تبدیل کروں، تاہم اعظم سواتی کی جے آئی ٹی رپورٹ ابھی مجھے نہیں ملی، اعظم سواتی کیس میں کوئی مداخلت نہیں ہو رہی، اگر اعظم سواتی کی غلطی ہوئی تو خود استعفیٰ دیں گے۔ بابر اعوان کیخلاف ریفرنس آیا تو انہوں نے خود استعفی دیا، کسی کو بچانے کے لیے مداخلت نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور ریلوے سمیت تمام قومی ادارے خسارے میں ہیں، ہماری پالیسی ہے کہ ہولڈنگ کمپنی کے ذریعے اداروں کو پیشہ وارانہ انداز میں چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے خسارے باوجود موجودہ حکومت نے زبردست کام کیا، آئندہ دنوں میں پاکستان میں استحکام دیکھیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ڈی پی او پاکپتن کا معاملہ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ کیا عثمان بزدار کسی پولیس افسر کو بلا کر اس سے پوچھ نہیں سکتا؟ چیف جسٹس کے اقربا پروری کے ریمارکس پر افسوس ہوا، عثمان بزدار نہیں بلکہ ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ آئی جی پنجاب نے کیا تھا، چیف منسٹر پنجاب کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔پاکستان میں پہلے کبھی حکومت میں ہوتے ہوئے کسی کیخلاف انکوائری نہیں ہوتی تھی، پاناما انکشافات کے دوران کسی ادارے نے نواز شریف کیخلاف تحقیقات نہیں کی۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے شکایات ملنے پر پولیس افسر سے پوچھ گچھ کی، کیا عثمان بزدار کسی پولیس افسر کو بلا کر اس سے پوچھ نہیں سکتا؟۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme