شاہین منزل کے قریب پہنچ کر بھٹک گئے !پروٹیز چھ رنز سے کامیاب

Published on February 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

کیپ ٹاؤن: (یو این پی)جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چھ رنزسے ہرا کر تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی۔فاف ڈوپلیسز اور ریزا ہینڈرکس نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔کیپ ٹاؤن پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کرباوٗلنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ نے 6وکٹوں پر ایک سو بانوے رنزکامجموعہ ترتیب دیا۔ کپتان فاف ڈوپلیسز نے اٹھہتر رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور چار بار گیند کو میدان سے باہر پھینکا۔ ریزا ہینڈرکس نے بھی کپتان کا بھرپور ساتھ نبھایا اور آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے چوہتر رنز بنائے۔ پاکستان کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے تین پروٹیز کاشکار کیا۔ہدف کے تاقب میں گرین شرٹس بیس اوورز میں ایک سو چھیاسی رنز بنا سکے۔ کپتان شعیب ملک نے انچاس رنزکی اننگز کھیلی۔ بابراعظم کا رن آؤٹ ہونا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔انہوں نے اڑتیس رنزبنائے، حسین طلعت کی اننگز کا خاتمہ چالیس رنزپر ہوا۔بیورن ہیڈرکس، تبریز شمسی اور کرس مورس نے دودو شکارکئے۔تین میچز کی سیریز میں پروٹیز نے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی دوسرا مقابلہ اتوار کو جوہانسبرگ میں ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog