وزیراعظم کیلئے روضہ رسول ﷺ کے دروازے کھولے دیے گئے

Published on May 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

مدینہ منورہ: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کی مسجد نبوی آمد کے موقع پر سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ او آئی سی اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ، معاون خصوصی نعیم الحق، وفاقی وزیر مراد سعید بھی ہیں۔وزیراعظم عمران خان مسجد نبوی ﷺ پہنچے تو اس موقع پر سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی بھی کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy