سکھر جانے والی وین اور بحریہ کالج محراب پور کی وین میں تصادم دو جانبحق 8 زخمی

Published on August 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)مہران ہائی وے پر ٹھری میرواہ سے سکھر جانے والی وین اور بحریہ کالج محراب پور کی وین میں تصادم نو سالہ حسنین چاکرانی اور سات سالہ رئیس چاکرانی جانبحق آٹھ زخمی تفصیلات کے مطابق محراب پور کے قریب نیشنل ہائی پر چمبیلی شاہ اسٹاپ کے پاس بحریہ کالج کے ویں جو کہ محراب پور آرہی تھی اور مسافر وین ٹھری میرواہ سے سکہر جارہی تھی کہ دونوں وین کا آمنے سامنے سے خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں اسکول وین میں سوار گاوں گاہی چاکرانی کے 09 طالب و علم زخمی ہوگئے جن میں دو طالب و علم رئیس چاکرانی اور حسنین چاکرانی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے انتقال کرگئے جبکہ زخمیوں میں متین چیمہ میرب چیمہ ابرار چاکرانی وقار عبدالزاق غلام شبیر منظور خان محمد سجاد اجن منظور چاکرانی سمیت دس سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ٹھری میرواہ گمبٹ خیرپور اور نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے زخمیوں میں مزید دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی بحریہ کالج محراب پور میں سوگ کا ماحول بچے ساتھی طلبہ کی ہلاکت زار ق قطار روتے ہوئے نظر آئے کالج انتظامیہ فوری جائے حادثہ پہنچ گئی جانبحق ہونے والے بچوں کی لاشیں گاوں گاہی چاکرانی پہنچنے پر گاوں میں کہرام مچ گیا جانبحق ہونے والے طلبہ کی ماوں کو بے ہوشی کے دورے

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy