پنجاب: 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

Published on September 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments

لاہور: (یواین پی) محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ پنجاب میں 9ویں اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے امن وامان کے پیش نظر صوبے کے 12 اضلاع کو انتہائی حساس جبکہ 9 اضلاع کو حساس قرار دیدیا گیا۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بھکر، ملتان اور گوجرانوالہ کو انتہائی حساس شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔سیکیورٹی پلان کے تحت پنجاب کے 24 اضلاع میں فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی جبکہ انتہائی حساس اضلاع میں ہیلی کاپٹر سے جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ ایک اندازے کے مطابق پنجاب میں 38 ہزار مجالس اور 10 ہزار سے زائد جلوس نکالے جائیں گے۔صوبہ پنجاب کے تمام اندرونی اور بیرونی اضلاع پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ محرم الحرام میں جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی اور تمام اہم جگہوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔ عزاداروں کو چیکنگ کےبعد جلوسوں میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy