سرگودھا:خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش،والدین عزیزواقارب خوشی سے نڈھال

Published on September 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

سرگودھا: (یواین پی) خوشیوں کا چھکا، سرگودھا کے علاقے پھلروان میں شادی کے سات سال بعد ایک خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا۔ پھلروان کے رہائشی کے گھر خوشیوں کا چھکا لگ گیا، مبارک ہسپتال سرگودھا میں ایک خاتون نے 6 بیٹوں کو جنم دیا۔ بچے اور انکی ماں صحت مند ہیں۔پیدائش کے بعد بچوں کو ان کے گھر روانہ کر دیا گیا ہے، خوش نصیب خاندان کا تعلق پھلروان سےہے، والدین عزیزواقارب خوشی سے نڈھال ہو گئے۔ ہسپتال اور علاقے میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ذرائع کے مطابق جوڑے کے گھر سات سال بعد اولاد ھوئی، بچوں کو وی آئی پی پروٹوکول میں ہسپتال سے رخصت کیا گیا جبکہ والدین نے میڈیا پر آنے سے معذرت کر لی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes